بھارت میں مسلمانوں کیساتھ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جرمن فٹبالر بھی بول پڑے

جرمنی کے سٹار فٹبالر میسوت اوزل نے بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مودی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جرمن فٹبالر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ لیلة القدر جیسی مقدس رات کے دوران انڈیا میں اپنے مسلمان بھائیوں اور بہنوں کی سلامتی کے لیے دعاگو ہوں، دنیا کی سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت میں انسانی حقوق کے ساتھ کیا ہورہا ہے؟ اس سے قبل بھی جرمن فٹبالر نے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں عالمی امن کے حوالے سے ٹویٹ کیا تھا، اوزل کا کہنا تھا کہ آئیے نہ صرف یوکرین بلکہ فلسطین، شام، یمن، عراق اور دنیا کے دیگر تمام مقامات جہاں لوگ جنگ کا شکار ہیں انکے لیے دعا کرتے ہیں۔اوزل کی ٹویٹ کو ایک لاکھ سے زائد لائکس اور تیس ہزار سے زائد بار ری ٹویٹس کیا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ جرمن فٹبالر دنیا بھر میں ظلم و ستم کا شکار مسلمانوں کے لیے اپنی سرگرمی اور وکالت کے لیے مشہور ہے اور مسلمانوں کے خلاف ہونے والے غیر انسانی سلوک پر اپنی آواز بلند کرتے رہتے ہیں۔

تعارف: newseditor