انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن کا کہنا ہے کہ انہیں انگلش ٹیم میں نئے کپتان بین سٹوکس کی قیادت میں کھیل کر خوشی ہو گی یاد رہے کہ فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن اور سٹیورٹ براڈ کو مارچ کے مہینے میں دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا ان دونوں کی غیر موجودگی کی وجہ سے انگلش ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا، ایک انٹرویو کے دوران جیمز اینڈرسن کا کہنا تھا کہ میں اور سٹیورٹ براڈ سمجھتے ہیں کہ ابھی ہمارا کیریئر ختم نہیں ہوا ہے اور ابھی ہمارے اندر بہت کرکٹ موجود ہے جس کا فائدہ ہم انگلش ٹیم کو دینا چاہتے ہیں
ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ سمجھ رہے کہ ہم دونوں کا کیریئر ختم ہوچکا ہے وہ غلط سوچ رہے ہیں، جیمز اینڈرسن اس وقت تک 640 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جبکہ سٹیورٹ براڈ بھی 537 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مقرر ہونے والے نئے کپتان بین سٹوکس اور مینجنگ ڈائریکٹر روب کی کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ جیمز اینڈرسن اور سٹیورٹ براڈ ٹیم میں واپس آئیں ، جیمز اینڈرسن کا کہنا ہے کہ ٹیم کے کپتان بین سٹوکس کی تعیناتی اچھی بات ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ان کی زیر قیادت کھیل کر ہم ایک بار پھر انگلش ٹیم کو جیت کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں۔