رومان رئیس نے غریب بچوں کی تعلیم کا بیڑا اٹھا لیا

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے غریب بچوں کی تعلیم کا بیڑا اٹھا لیا۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں قومی کرکٹر رومان رئیس نے شرکت کی اور اپنی فانڈیشن آر آر کے سے متعلق بتایا۔رومان رئیس نے کہا کہ ہمارے وہ نوجوان جن کے گھروں کے وسائل اس قابل نہیں ہیں کہ وہ بچوں کو پڑھا سکیں یا کسی اچھی اکیڈمی میں ان کا داخلہ کروا سکیں تو میں ایک ایسا انسٹیٹیوٹ تیار کرنا چاہتا ہوں جہاں کھیل کی سہولت بھی میسر ہو اور بچوں کو ابتدائی تعلیم بھی فراہم کی جاسکے۔قومی کرکٹر نے کہا کہ میں اپنے بچے کو تو اچھی تعلیم دلوا سکتا ہوں لیکن ایک غریب گھر کے بچے کو پانچ یا چھ سال کی عمر سے بتادیا جاتا ہے کہ بیٹا تمہیں پیسے کمانے ہیں تم کسی پنچر کی دکان پر بیٹھ جا یا کسی مکینک کے پاس چلے جا، اس بچے کا بھی حق ہے کہ وہ ہمارے بچوں کی طرح اچھے سے اچھا پڑھے۔انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلیں ہی اس ملک کو سنواریں گی میرا یہ پلان ہے کہ میں اس پر کام کروں گا گزارش ہے کہ کوئی اگر اس میں دلچسپی رکھتا ہے تو وہ ہمیں سپورٹ کرے۔واضح رہے کہ رومان رئیس نے کورونا لاک ڈان کے دوران بھی اپنی چیمپئنز ٹرافی کی کیپ اور دیگر چیزیں فروخت کرکے غریب لوگوں کی مدد کرتے ہوئے راشن تقسیم کیا تھا۔

error: Content is protected !!