خیبر پختونخواجمناسٹک ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے.

خیبر پختونخواجمناسٹک ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے

صدر عامرصابرایڈوکیٹ، سیکرٹری راجہ محمداورمدثر خان فنانس سیکرٹری منتخب ہوگئے

پشاور(سپورٹس رپورٹر) خیبر پِختونخواجمناسٹک ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے،صدر عامرصابرایڈوکیٹ، سیکرٹری راجہ محمد،مدثر خان فنانس اور شوکت حسین سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوگئے۔

گزشتہ روز پشاورکے ایک مقامی ہوٹل میں صوبائی جمناسٹک ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا،

جس کی صدارت جمناسٹک ایسوسی ایشن کے صدر عامرصابر ایڈوکیٹ نے کی،اجلاس میں سیکرٹری جنرل راجہ محمداورتمام عہدیداروں سمیت صوبے بھرسے نمائندوں نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔

شرکاءنے خیبر پخونخوامیں جمناسٹک کے حوالے سے کافی غوروخوص کیاگیا اور ایسوسی ایشن کی گزشتہ سالوں کی کارکردگی کو تسلی بخش قراردیدیا۔

اس موقع پرصوبائی جمناسٹک ایسوسی ایشن کے انتخابات کرائے گئے، جس کےلئے متفقہ طور پر کابینہ عمل میں لایاگیا ، عامرصابر ایڈوکیٹ اور راجہ محمد کو آئندہ چار سال کیلئے دوبارہ صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب کیاگیا ۔

جبکہ صوبائی جمناسٹک ایسوسی ایشن کے دیگر منتخب عہدیداروں میں سینئر نائب صدر شنیلاادریش،نائب صدرومیں ابراہیم،رضوان،احتشام خان ،جبکہ جائنٹ سیکرٹری شمس اورکزئی ، ایسوسی ایٹ سیکرٹری مقصود ، فنانس سیکرٹری مدثر خان اورایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے شوکت حسین کو سیکرٹری اطلاعات شامل ہیں۔

 

error: Content is protected !!