کراچی ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیراہتمام افطار ڈنر

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکریٹری سینسی نعیم الرحمن کی افطار ڈنر میں مہمان خصوصی سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کے ساتھ اصغر بلوچ، انجینئر محفوظ الحق، امتیاز شیخ، ماسٹر عبدالحق، جاوید اقبال، محمّد ندیم، سلمان اسماعیل، عابد نعیم اور سندھ آرم ریسلنگ اہسوسی ایشن کے سیکرٹری کاشف احمد فاروقی کے علاوہ دیگر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور اسپورٹس جرنلسٹ جعفر حسین، اصغر عظیم اور شہزادہ معین اور گینیزبک کے پاکستانی ریکارڈ ھولڈر سینسی راشد نسیم بھی موجود تھے۔ پریذیڈنٹ کراچی ڈسٹرکٹ کراٹے ایسوسی ایشن د سینسی نسیم قریشی نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا اور ایسوسی ایشن کے ممبراں کو اپنا سوئینراور گفٹ ھیمپر بھی دیئے۔

تعارف: newseditor