پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے ملکی سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا

پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی نے ملکی سیاست میں آنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔گذشتہ روز ذمہ دار ذرائع کے مطابق میجرجنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی آئندہ ہونے انتخابات میں حلقہ این اے101 سے الیکشن لڑیں گے۔ واضح رہے کہ میجرجنرل محمد اکرم ساہی کا تعلق سیاسی خاندان سے ہے ان کے بڑے بھائی محمد افضل ساہی سات بار پنجاب اسمبلی کے رکن بننے کے ساتھ ساتھ صوبائی وزیر اور سپیکر کے عہدے پر بھی رہ چکے ہیں اس کے علاوہ ان کے دوسرے بڑے بھائی کرنل ریٹائرڈ غلام رسول ساہی دو بارہ قومی اسمبلی کے رکن رہ چکے ہیں۔اور محمد اکرم ساہی خود سابق صدر مرحوم محمد رفیق تارڑ کے ملٹری سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں اور وہ ملکی سیاست پر گہری نظر رکھتے ہیں۔اس کے علاوہ اکرم ساہی پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر ہونے کے ساتھ ساتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کے نائب صدر اور سائوتھ ایشین اتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئرمین بھی ہیں۔

error: Content is protected !!