بسمہ کی کامن ویلتھ گیمز میں بیٹی کیساتھ شرکت مشکوک

قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ کامن ویلتھ گیمز میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ذرائع کے مطابق برمنگھم کامن ویلیتھ گیمز میں کپتان بسمعہ معروف کی بیٹی کے ساتھ شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔ گیمز منتظمین نے پیرنٹل پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے اخراجات برداشت کرنے سے معذرت کی ہے۔کرکٹ بورڈ حکام کی گیمز منتظمین کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور بورڈ اور کھلاڑی کی جانب سے نصف اخراجات برداشت کرنے سمیت کوئی درمیانی راستہ نکالنے کی کوشش کی جاری ہے۔

error: Content is protected !!