پشاور… لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کے پرانے ٹرف کو استعمال میں لانے کا سلسلہ شروع

 

لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کے پرانے ٹرف کو استعمال میں لانے کا سلسلہ شروع

کچھ حصہ ٹیگ بال کھلاڑیوں کو، کچھ آرچری جبکہ کچھ بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں کو دیدیا گیا، یہ ٹرف جنوری 2022میں اکھاڑا گیا تھا

پشاور رپورٹ مسرت اللہ جان

پشاور…لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم پشاور کے پرانے ٹرف کو استعمال میں لانے کاسلسلہ شروع ہوگیا، یہ ٹرف جنوری 2022میں لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم سے اکھاڑا گیا تھا

 

اور اسے سائیڈ پر رکھا گیا تھا بعد ازاں اس کے کچھ حصے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں پہنچادئیے گئے تھے جبکہ بیشتر حصہ گراؤنڈ پر پڑا تھا ٹرف کے کچھ بقایا حصوں کو ٹیگ بال کے کھلاڑیوں کی پریکٹس کیلئے سائیکلنگ ایسوسی ایشن کو دی جانیوالی جگہ کے باہر لگا دیا گیا

 

اسی طرح کچھ حصہ آرچری کے کھلاڑیوں کو دیدیا گیا جبکہ ٹرف کا کچھ حصہ طارق ودود بیڈمنٹن ہال پہنچا دیاگیا جہاں پر سنتھٹک کورٹ کے چاروں اطراف میں یہ بچھایا جائیگا.

 

 

error: Content is protected !!