خیبرپختونخوا ثقافتی گیمز ، کبڈی اور بیل ریس مقابلے اختتام پذیر

ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام ثقافتی گیمز کے سلسلے میں ہری پور میں روایتی بیل دوڑ، ڈاگ ریبٹ ریس اور کبڈی کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنزجمشید بلوچ اور ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان مہمان خصوصی تھے

ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فیصل جاوید ، ایڈمن آفیسر محمد ارشاد ، چیف کوچ شفقت اللہ، صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سلطان بری ،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر فہیم، ڈسٹرک کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سعید خان ،سمیت معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی،ثقافتی گیمز کے سلسلے میں ہری پور میں کبڈی فائنل میں پنیاں کی ٹیم نے بہترین پرفارمنس کا مظاہر ہ کرتے ہوئے خان پور کو 19 کے مقابلے 27 پوائنٹس سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی

ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی حسیب کو قرار دیاگیا ۔روایتی گیمز کے سلسلے میں بیل دوڑکے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے ان مقابلوں میں پچاس سے زائد مالکان بیلوں کے ساتھ شریک ہوئے نتائج کے مطابق ملک اویس کی بیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی

 

جمیل خان کی بیل دوسری اورشہزاد کی بیل تیسرے نمبر پر رہی ، ڈاگ ریبٹ ریس میں محمد اسلم کے ڈاگ نے پہلی ، جہانزیب کے ڈاگ نے دوسری اور روشن دین کے ڈاگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ آخر میں مہمان خصوصی نے تمام فاتح میں ٹرافیاں اور کیش ایوارڈز تقسیم کئے ۔

error: Content is protected !!