پیرا پلیجک سنٹرپشاورمیں اڈوپٹڈ سپورٹس بارے میں سیمینار کا انعقاد

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام اڈوپٹڈ سپورٹس بارے پیرا پلیجک سنٹر پشاور میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں سنٹر کے عملے، وہاں داخل مریضوں اور ڈائریکٹوریٹ سپورٹس کے حکام نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق احمد، سپیشل اتھلیٹس زوار نور، انجینئر عرفان، ایاز، الطاف اور احسان دانش نے خطاب کیا۔ سنٹر کے فزیوتھراپی ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ گوہر رحمان اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، چیف کوچ شفقت اللہ اور اعزاز نواز بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ ڈائریکٹوریٹ سپورٹس نے صوبے بھر میں خصوصی افراد کے کھیلوں کی سہولیات کا جائزہ لینا شروع کیا ہے

اس سلسلے میں سیمینار بھی منعقد کئے جا رہے ہیں صوبے بھر میں جائزہ لیکر جہاں سہولیات نہیں ہیں وہاں سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے سفارشات مرتب کی جائیں گی تاکہ تمام اضلاع میں خصوصی افراد کے کھیلوں کی سہولیات کا بندوبست کیا جاسکے۔ مقررین نے اڈوپٹڈ کھیلوں کی اہمیت اور افراد باہم معذوری کی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ افراد باہم معذوری انتہائی باصلاحیت ہوتے ہیں اگر انہیں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ عالمی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کرسکتے ہیں ۔

 

اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس اشفاق احمد نے کہا کہ افراد باہم معذوری کے لئے کھیلوں کے میدان میں سہولیات فراہم کرنے اور مستقبل میں ہر سطح پر کھیلوں کے مقابلے منعقد کرانے کیلئے حکمت علی تیار کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والے خصوصی اتھلیٹس خود مشکلات کا شکار رہے ہیں لیکن انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اپنی معذوری اور مشکلات کو اپنے راستے میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اور انٹرنیشنل سطح پرکھیلوں کے میدان میں ایک منفرد مقام بنایا۔ مہمان خصوصی نے شرکا میں سرٹیفکیٹس اوریادگاری شیلڈزتقسیم کئے۔

error: Content is protected !!