دورہ سری لنکا کے لیے قومی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان اگلے تین روز میں متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر محمد وسیم کی ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ ابتدائی مشاورت مکمل ہوگئی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کی منظوری کے بعد ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔سری لنکا کرکٹ اگلے 2 روز میں ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کرے گا
کیمپ کے لیے قومی کرکٹرز 25 جون کو رپورٹ کریں گے جبکہ ٹریننگ کیمپ 26 جون سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف اعلان کردہ ٹیسٹ سکواڈ میں زیادہ رد و بدل کا امکان نہیں، محمد نواز انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے تھے، سکواڈ میں ان کی واپسی کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اضافی کھلاڑیوں میں شامل لیگ سپنر یاسر شاہ اب سکواڈ کا حصہ ہوں گے، سکواڈ میں دوسرے وکٹ کیپر سے متعلق بات چیت جاری ہے۔خیال رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سرفراز احمد اضافی کھلاڑیوں میں شامل تھے۔