سابق بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ نے رواں سال کے آخر میں آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ سے قبل پیشگوئی کرنے سے گریز کردیا۔ گزشتہ سال دبئی میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ میچ سے قبل 41 سالہ سابق بھارتی آف سپنر ہربھجن سنگھ نے بڑھکیاں مارتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان ٹیم بھارت کو واک اوور دیدے کیونکہ وہ انہیں ورلڈ کپ مقابلوں میں شکست نہیں دے سکتے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان کا بھارت کیخلاف کھیلنے کا کوئی مقصد نہیں، آپ ہمیں واک اوور دیں، آپ دوبارہ کھیلیں گے ہار جائیں گے، کیونکہ ہمارا سکواڈ انتہائی مضبوط ہے۔ اسی میچ میں گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈکپ میں بابر الیون کے ہاتھوں بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست کی ہزیمت کا منہ دیکھنا پڑا تھا جب کہ میچ کے بعد محمد عامر اور شعیب اختر نے ہربھجن سنگھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ واضح رہے کہ رواں سال 23 اکتوبر کو میلبرن کے تاریخ گرانڈ روایتی حریف آئی سی سی کے ایونٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔