پاکستان تائیکوانڈو ٹیم کوریاروانہ

ایشین پومسے، کیوروگی اور چنچیون کوریا اوپن چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے پاکستان تائیکوانڈو ٹیم کراچی سے نجی ایئرلائن کے ذریعہ براستہ دبئی کوریاروانہ ہوگئی قومی کھلاڑی22 جون کو ٹریننگ سیشن میں حصہ لیں گے چیمپئین شپ کا آغاز 23 جون کو ایشین پومسے ایونٹ سے ہوگا ایشین تائیکوانڈو کیوروگی چیمپئن شپ 24 سے 27 جون تک کھیلی جائے گی جبکہ کوریا اوپن انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کاآغاز 29 جون سے ہوگا قبل ازیں قائداعظم انٹرنیشنل ائرپورٹ پرکوریا روانگی کے موقع پر ٹیم کے پومسے کوچ ماسٹر سیونگوہ چوئی کاکہنا تھا کہ پاکستانی کھلاڑی بہت باصلاحیت اور سیکھنے کی جستجورکھتے ہیں چیمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں نے سخت ٹریننگ کی ہے اور وہ جسمانی اور دماغی طور پر مکمل فٹ ہیں سو فیصد کارکردگی سے وکٹری اسٹینڈ تک پہنچنے کی کوشش کریں گے ساؤتھ ایشین گیمز کے گولڈ میڈلسٹ ہارون خان نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے تمام کھلاڑی نہایت پرجوش اور قومی جذبے سے سرشارہیں انشاء اللہ قوم کو اچھا رزلٹ دیں گے

 

چیف آف آرمی اسٹاف جی ون چیمپئین شپ میں پاکستان کیلئے طلائی تمغہ جیتنے والے حمزہ سعید کاکہنا تھا کہ ایونٹ میں ایشیاء کے بہترین کھلاڑی شریک ہیں صرف ملک کیلئے جیت کا جذبہ ساتھ لے کرجارہے ہیں خاتون ایتھلیٹس فلاور ظہیراور فاطمہ زہرہ نے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت سے ہمارے کھیل میں نکھار اور تجربے میں اضافہ ہوگا ایونٹ میں ایشین ممالک کے اپنے ہم عصر کھلاڑیوں اور پروفیشنل کوچز سے تبادلہ خیال کرنے کا بھی موقع ملے گا پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے کہا کہ رواں ماہ ایران میں 10 روزہ تربیتی کیمپ کا تجربہ ایونٹ میں ہمارے کھلاڑیوں کیلئے بہت معاون ثابت ہوگاایونٹ میں شریک دیگر ممالک کا شمار ایشیاء کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے مگرہماری بھی اچھی تیاری ہے اور مجھے امید ہے کہ ہمارے نوجوان کھلاڑی ملک کیلئے میڈلزکے حصول کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گے۔

error: Content is protected !!