خصوصی افراد کیلئے تین روز سپورٹس سمرٹریننگ کیمپ اختتام پذیر ہوگئی

پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کیلئے منعقدہ نتھیا گلی کے پرفضا مقام پر تین روزہ سمر ٹریننگ کیمپ پروقار تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی ،کیمپ میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے چالیس سے زائد نیشنل وانٹر نیشنل مر د وخواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی،اختتامی تقریب کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ اور ریجنل سپورٹس آفیسر ہزارہ ریجن احمد زمان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، ان کے ہمراہ آرگنائزنگ سیکرٹری اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق احمد ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر حامد علی ،انٹرنیشنل کرکٹرزوارضیاء نور،چیف کوچ خیبرپختونخوا شفقت اﷲ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعزاز خان، ساجد آفریدی سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ، ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ایڈوپٹڈسپورٹس کے سلسلے میں ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کو معاشرتی رکاوٹوں کا مقابلہ کرنے اور ان میں خود اعتمادی پیدا کرنے سمیت مثبت تفریح کے لئے تین روزہ سمر ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیاگیا

سمر کیمپ میں انڈور اور آئوٹ ڈور مقابلوں کے علاوہ موٹیویشنل سپیچز، ٹریکنگ،کیمپنگ،اگاہی مہم واک،کوئز، نعت خوانی کے مقابلے منعقد ہوئے سمر کیمپ میں 40 ایسے مرد و خواتین کھلاڑیوں کو دعوت دی گئی جنہوں نے پاکستان کی نمائندگی نیشنل اور انٹرنیشنل سطح ہے پیرالمپکس گیمز میں کی تاکہ ان کی صلاحیتوں میں مزید نکھار اور دوسرے مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کو زندگی گزرنے کے آسان اور جامع گر سے آشنا کر سکے،تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ آرگنائزنگ سیکرٹری واسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق احمد نے کہا کہ افراد باہم معذوری انتہائی باصلاحیت ہوتے ہیں اگر انہیں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ عالمی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کرسکتے ہیں ۔ اس کیمپ کا مقصدمختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کو توجہ دینا ہے اور ان میں خود اعتمادی پیدا کرنا ہے تاکہ کامیاب زندگی گزار سکے اور اپنے روز مرا کے کام خوش اصلوںی سے سرانجام دے سکیںان کا کہنا تھا کہ کیمپ میں موجود لوگوں کو یہ باور کرایا گیا کے کن اقدامات سے ان کی زندگی بہتر سے بہترین بنائی جا سکتی ہے، تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے تمام کھلاڑیوں اور فاتح کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کئے ۔

error: Content is protected !!