خیبرپختونخوا روایتی گیمز ضلع بٹگرام میںمقابلے ختم ہوگئے

پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس کے زیر اہتمام بٹگرام میں روایتی کھیلوں کے مقابلے ختم ہوگئے۔ اسسٹنٹ کمشنر الائی دائود سلیم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر تورغر محمد اکرم،ایڈمن آفیسر محمد ارشاد اور ڈسٹرکٹ سپورٹس تورغر ہلال شاہ بھی موجود تھے۔ مخہ ایونٹ تورغر نے جیتا، بٹگرام نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ رسہ کشی میں بٹگرام نے پہلی

تورغر نے دوسری، سخے سخے میں تورغر نے پہلی، بٹگرام نے دوسری، والی بال میں الائی نے پہلی، بٹگرام نے دوسری، کبڈی میں الائی نے پہلی، بٹگرام نے دوسری، گلی ڈنڈا میں الائی نے پہلی، بٹگرام نے دوسری، بلوری میں راشد، ابوبکر اور حمزہ نے پہلی، حماس، حسین اور ضرار نے دوسری جبکہ چورلندہ میں حامد اسرار نے پہلی

 

اور عبدالعزیز نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اسی طرحچندرو میں زبیدہ نے پہلی، زبیدہ نے دوسری، میرگاٹی میں سعدیہ نے پہلی، زینب نے دوسری، قرپیشک میں اقرا نے پہلی، لاریب نے دسری، انگو بنگو میں مناحل نے پہلی، سارہ نے دوسری، رنگو میں حلیمہ نے پہلی، علیشبہ نے دوسری، چپ چپ کے آنا میں اریبہ نے پہلی اور ثانیہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

error: Content is protected !!