کشمیری بچے ہمارے تصور سے زیادہ کرکٹ کے شوقین،جاوید میانداد

سابق کپتان و کوچ قومی کرکٹ ٹیم جاوید میانداد نے کہا ہے کہ کشمیر ہمارا دل ہے کشمیر میں کرکٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئیگا، کرکٹ کیساتھ ہر سپورٹس کا انعقاد ضروری ہے، کشمیر میں ہر بچہ کرکٹ کو بہت پسند کرتا اور کھیلنا چاہتا ہے، کشمیری بچے ہمارے اور آپکے تصور سے زیادہ کرکٹ کے شوقین ہیں، کشمیر پریمیئر لیگ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کشمیر پریمیئر لیگ سے آزاد کشمیر میں کرکٹ کو بہت فروغ ملے گا جس کے ذریعے ٹیلنٹ کیساتھ کرکٹرز کو پیسہ کمانے کا موقع بھی میسر آئیگا. انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پورے کشمیر میں کرکٹ بہت ضروری ہے، کشمیر پریمیئر لیگ کیساتھ دیگر لیگز بھی ہونی چاہیے، ایک عام کرکٹر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے اتنا پیسا نہیں ملتا جتنا کہ کرکٹر لیگ کھیلنے سے ملتا ہے۔

error: Content is protected !!