ڈربن قلندرز نے زیم ایفرو ٹی 10 کے افتتاحی ایڈیشن کے فائنل میں جوبرگ بفیلوز کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔

 

میچ کے ہیرو حضرت اللہ زازئی رہے ۔ جنہوں نے 22 گیندوں پر 43 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور ڈربن قلندر کو وکٹری سٹینڈ پر پہنچادیا ۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جوبرگ بفیلوز کی اوپننگ جوڑی محمد حفیظ اور ٹام بینٹن نے تیزی سے اسکور کیا

اور صرف 3 اوورز میں 50 رنز کی شراکت قائم کی۔ محمد حفیظ 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ 7 ویں اوور میں جوبرگ بفیلوز کا اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز تھا ۔

آخری اوور میں بھوپارا نے اننگز کا اختتار شاندار چھکے سے کیا ۔ اس اوور میں 17 رنز بنے جس سے جوبرگ بفیلوز نے ڈربن قلندرز کو جیت کے لئے 128 رنز کا ٹارگٹ دیا ۔

قلندرز نے ہدف کے تعاقب کا آغاز شاندار انداز میں کیا جس میں نیوزی لینڈ کے بلے باز ٹم سیفرٹ نے 13 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔
حضرت اللہ زازئی نے آندرے فلیچر کے ساتھ ملکر 3 اوورز کے بعد اسکور 34 رنز تک پہنچادیا

 

اس وقت صرف ایک وکٹ گری تھی۔ دونوں نے 43 رنز کی شراکت قائم کی۔ یہ پارٹنر شپ عثمان شنواری نے توڑی۔ اس کے بعد آصف علی کھیلنے آئے اور دونوں نے میچ کو اختتام تک پہنچایا ۔

آصف علی 21 رنز بنائے اور وہ بھی آؤٹ ہیں ہوئے جبکہ حضرت اللہ زازئی بغیرآؤٹ ہوئے 43 رنز بنائے۔
یوں ڈربن قلندرز نے مطلوبہ صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرکے یہ میچ اپنے نام کرلیا۔ اس وقت 4 گیندیں باقی تھیں۔

 

 

error: Content is protected !!