بابائے کرکٹ ابوظہبی ظریف احمدبابر انتقال کرگئے(اناللہ وانا الیہ راجعون)

سچ بولنے والا درویش ظریف احمد بابر اپنے رب کے حضور پیش ھو گیا متحدہ عرب امارت خصوصا ابوظہبی کرکٹ کی بے لوث خدمات سر انجام دینے والے ظریف احمد بابر کی کرکٹ پہلی اور آخری محبت تھی یونیورسل کرکٹ کلب و ابوظہبی کرکٹ کونسل اور شیخ زاید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی کے بانی اب اس دنیا میں نہیں رھے ،بابر کشادہ دل، وضع دار، ھنس مکھ،متحرک، بے غرض اور یار باش شخص تھا ،کرکٹرز اور دوستوں کے لئے دیدہ و دل فراش رکھتا تھا،ھر ایک کی مدد کے لئے ھمہ وقت حاضر اور دوستانہ انداز کی وجہ سے کرکٹرز میں بے حد مقبول تھے

 

ان کا خواب تھا کہ ابوظہبی میں انٹرنیشنل طرز کا کرکٹ سٹیڈیم تعمیر ھو جس کے لئیے انہوں نے اظہار حیدر ،نسیم الدین مرزا اور طارق بٹ کے ساتھ مل کر محنت اور کوششیں کیں، آخر کار جس دن بانی امارات شیخ زاید بن سلطان النیہان مرحوم نے سٹیڈیم کے لئے قطعہ اراضی مہیا کیا اس دن ظریف احمد بابر بے حد خوش تھے کہ مجھے میری محبت مل گئی ظریف احمد بابر پکے لاہوری تھے ابوظہبی میں طویل عرصہ گزارنے کے بعد ایبٹ آباد کے قریب قلندر آباد میں مستقل سکونت اختیار کر لی وہاں بھی گھر میں کرکٹ اکیڈمی بھی قائم کر لی ،کچھ عرصہ سے علیل تھے اب وہ وہاں چلے گئے جہاں ھم سب نے ایک دن جانا ھے اللہ تعالٰی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ان کے لواحقین، دوستوں عزیزوں رشتہ داروں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
آسمان تیری لحد پر شبنم افشانی کرے آمین

error: Content is protected !!