یکے بعد دیگرے ریکارڈز توڑنے والے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک بار پھر بہترین پرفارمنس دینے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ کسی پر سکون جگہ پر ہیں ان کے عقب میں ڈھلتے سورج کی مدھم روشنی ماحول کو مزید راحت بخش بنا رہی ہے۔
ان کے مداحوں نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی جانب سے شیئر کی گئی اس تصویر پر کمنٹس میں تبصرے دیتے ہوئے لکھا کہ بابر اعظم ایک بار پھر نیدر لینڈز کے خلاف بہترین پرفارمینس دینے کے لیے تیار ہیں۔اس تصویر پر اب تک 59 ہزار سے زائد لائکس اور 2 ہزار سے زائد بار ری ٹوئٹ کیا جاچکا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز 16 اگست سے روٹرڈم میں شروع ہوگی جس کے لیے قومی کرکٹ ٹیم 11-12 اگست کی درمیانی شب لاہور سے نیدر لینڈ کے لیے روانہ ہوگی۔