پہلا سی سی اے ڈویژنل سینئر ٹورنامنٹ جمعرات سے شروع ہوگا

پہلا کرکٹ ایسوسی ایشن ڈویژنل سینئر (تین روزہ کرکٹ) ٹورنامنٹ 4 سے 21 اگست تک کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں کُل 24 ٹیموں کے 480 کھلاڑی مدمقابل آئیں گے۔

ان 480 کھلاڑیوں کو 19 جون سے 21 جولائی تک جاری رہنے والے سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر سی اے ڈویژنل سینئر ٹورنامنٹ کے اسکواڈز میں منتخب کیا گیا ہے۔ سی سی اے ٹورنامنٹ میں 93 ٹیموں کے کُل 1860 کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔

 

پی سی بی نے حال ہی میں ڈویژنل کرکٹ ٹورنامنٹ متعارف کروایا ہے۔ یہ کھلاڑیوں کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن سے کرکٹ ایسوسی ایشن تک پہنچنے کے لیے ایک سیڑھی کا کردار ادا کرے گا۔

تعارف: newseditor