بابراعظم کی قیادت میں اعلان کردہ قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ نیدرلینڈز روانگی سے قبل پاکستان شاہینز کے خلاف دو پریکٹس میچز کھیلے گا۔ پچاس اوورز کرکٹ پر مشتمل یہ میچز 7 اور 10 اگست کو ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ قومی اسکواڈ کا سات روزہ تربیتی کیمپ 6 سے 11 اگست تک لاہور میں منعقد ہوگا۔
ان میچز میں پاکستان شاہینز کی قیادت سعود شکیل کریں گے جبکہ نیدرلینڈز کے لیے اعلان کردہ قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل عبداللہ شفیق اور زاہد محمود ان میچز میں پاکستان شاہینز کی نمائندگی کریں گے۔
اعلان کردہ 12 کھلاڑی:
سعود شکیل (کپتان)، حسیب اللہ (وکٹ کیپر)، عبداللہ شفیق، زاہد محمود، کامران غلام، عبدالواحد بنگلزئی، قاسم اکرم، میر حمزہ، عباس آفریدی، ارشد اقبال، ابرار احمد، فیصل اکرم۔
یہ پہلا موقع ہوگا کہ جب قومی کرکٹ ٹیم اور پاکستان شاہینز آمنے سامنے آئیں گےتاہم یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔دونوں اسکواڈز کو مدمقابل لانے کا مقصد سیریز کی تیاریوں کے ساتھ ساتھ پاکستان شاہینز میں شامل بیک اپ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کرنا ہے۔
قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 6 سے 11 اگست تک لاہور میں جاری رہے گا۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف 7 اگست جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پہلے پریکٹس میچ کے بعد لاہور میں قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔ اسکواڈ 11 اور 12 اگست کی درمیانی شب ایمسٹرڈیم روانہ ہوگا۔
6اگست بروز ہفتہ:
سہ پہر 3 سے شام 5 بجے تک: قومی اسکواڈ کا قذافی اسٹیڈیم لاہور میں نیٹ سیشن
اسکواڈ سے قبل قومی اسکواڈ کا ایک رکن میڈیا ٹاک کرے گا
7 اگست بروز اتوار:
صبح 9 سے شام 6 بجے تک: قومی کرکٹ ٹیم بمقابلہ پاکستان شاہینز پہلا پریکٹس میچ
8 اگست بروز پیر:
صبح 10 سےدوپہر 2 بجے تک: قومی کھلاڑیوں کا نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ٹریننگ سیشن
9 اگست بروز منگل:
آرام کا دن
10 اگست بروز بدھ:
صبح 9 سے شام 6 بجے تک: قومی کرکٹ ٹیم بمقابلہ پاکستان شاہینز پہلا پریکٹس میچ
11 اگست بروز جمعرات:
صبح 10 سے دوپہر 1 بجے تک: قومی کھلاڑیوں کا نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں آپشنل ٹریننگ سیشن
دوپہر12:30 بجے: کپتان بابراعظم کی پریس کانفرنس
٭٭ میڈیا نمائندگان کو قذافی اسٹیڈیم لاہور اور ایل سی سی اے گراؤنڈ لاہور میں ٹریننگ کیمپ کی کوریج کی اجازت ہوگی تاہم نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر لاہور میں ٹریننگ کی فوٹیج پی سی بی فراہم کرے گا۔ ٹیم منیجمنٹ کی جانب سے ٹریننگ کے اوقات کار میں تبدیلی کی جاسکتی ہے، ایسی صورت میں میڈیا نمائندگان کوبروقت آگاہ کردیا جائے گا۔