کامن ویلتھ گیمز، پاکستان کے ٹیبل ٹینس سٹار فہد خواجہ کی شاندار کارکردگی

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز 2022 کے مینز سنگل ٹیبل ٹینس مقابلوں میں پاکستان کے ٹیبل ٹینس کے انٹر نیشنل پلیر فہد خواجہ نے تین ابتداٸی میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے تینوں میچز واضح برتری سے جیت لیا ہے اس طرح وہ 72 ممالک سے ٹاپ 32 کے لٸے کوالیفاٸی کر لیا ہے ۔اخری گروپ میچ میں فہد خواجہ نے ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے ڈیرن ڈوگلاس کو شکست دی۔ فہد خواجہ گروپ نمبر 15 کے تینوں میچز جیت کر راؤنڈ آف 32 میں جگہ بنالی۔

اس سے قبل فہد خواجہ نے گروپ 15 کے پہلے میچ میں گیانا کے کرسٹوفر فرینکلن کو 0-4 سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں بنگلا دیش کے محتسین احمد کو 1-4 سے ہرایا۔ فہد خواجہ کا اگلا بہت اہم میچ انگلینڈ کے کھلاڑی ورلڈ نمبر 74 پاول ڈرنکہال Paul Drinkhall سے ہے جو جمعہ کے روز پاکستانی وقت کے مطابق چاربجکر 45 منث پر کھیلا جاے گا۔ یاد رہے فہد خواجہ کے چھوٹے بھاٸی پاکستان نمبر 2 کی بھی کامن ویلتھ گیمز کے لٸے ایکریڈیشن ہوٸی تھی تاہم سپانسر نہ ہونے اور اور سپورٹس منتظمین پاکستان اولمپک ۔ ٹیبل ٹینس فیڈریشن اور پی ایس بی کی عدم توجہ کے باعث امم خواجہ نہیں جا سکے اس طرح ٹیم ایونٹ ۔ ڈبل کے مقابلوں میں پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم شرکت نہ کرسکی ۔ حالانکہ 2018 کامن ویلتھ گیمز میں 2 کھلاڑی گٸے تھے۔ اگر خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے دو بھاٸی کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرتے تو پاکستان ٹیبل ٹینس کی تایخ میں یہ اس صوبے کے لٸے ایک نٸی باب کا اضافہ ہوتا۔ اس وجہ سے فہد خواجہ صرف سنگل مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں پاکستان میں ٹیبل ٹینس کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک کیا جارہا ہے کوٸی پرسان حال نہیں انٹر نیشل مقابلوں میں شرکت کے لٸے ٹکٹ اور دیگر اخراجات کے لٸے کٸی ماہ تک افسروں کے دفاتر کے چکر لگانا پڑتا ہے اس سلسلے کو ختم کرنے کی ضرورت ہے

error: Content is protected !!