شعیب ملک کو ڈراپ کرنے پر محمد حفیظ کی بورڈ پر شدید تنقید

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے حسن علی کو ایشیا کپ اور دورہ نیدرلینڈز کیلئے ٹیم سے ڈراپ کرنے پر برس پڑے۔

ایک انٹرویو میں محمد حفیظ نے حسن علی کو ڈراپ کرنے پر سلیکشن کمیٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، محمد حفیظ نے کہا کہ کیریئر کے بعض مراحل ایسے آتے ہیں جب کھلاڑی پرفارم نہیں کر پارہا ہوتا لیکن اسے کچھ وقت آرام دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سلیکشن کمیٹی نے حسن علی کو غیر ضروری میچز کھلائے، جس کے لیے وہ ذہنی طور پر تیار نہیں تھے، اسی وجہ سے ان کی کارکردگی متاثر ہوئی۔

سابق کپتان نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ نے فاسٹ بولر کو ہر میچ کھلایا، جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی متاثر ہوئی۔

محمد حفیظ نے حسن علی کو مشورہ دیا کہ اسے ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر مثبت پہلو میں سوچنا چاہیے اور اپنے آپ کو فریش رکھنے کیلئے اس وقت کو وہ اپنی فیملی کے ساتھ گزاریں۔

انہوں نے کہا کہ 3-4 ہفتے آرام کرنے سے انہیں کم بیک کرنے میں مدد دے گا۔

خیال رہے کہ حسن علی کو خراب کارکردگی کے باعث ایشیا کپ اور دورہ نیدر لینڈ کیلئے اعلان کردہ اسکواڈ سے ڈراپ کیا گیا ہے، ان کی جگہ نسیم شاہ کو قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

تعارف: newseditor