کیویز نے پہلی ٹی ٹوئنٹی میچ میں کالی آندھی کو شکست دیدی

نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں 13 رنز کے فرق سے شکست دیدی، کنگسٹن میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس میزبان ویسٹ انڈیز نے جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولیمسن نے 47 اور ڈیون کانوائے نے 43 رنز بنائے جیمز نیشام 33 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے اوڈین سمتھ نے تین جبکہ جیسن ہولڈر اور عبید میکائے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنا پائی، شمارا بروکس 42جبکہ روماریو شیفرڈ 31 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سانٹر نے تین، ٹرینٹ بولٹ، ٹم سائوتھی، لوکی فیرگوسن اور سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، مچل سانٹر کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تعارف: newseditor