پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت اور اندرون ملک ایونٹس منعقد کروانے کے لئے سالانہ کیلنڈر 23-2022 کا اعلان کردیا ہے۔ گز شتہ روز پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید گوہر رضا نے بتایاکہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے رواں سال کے کیلنڈر 23-2022 کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابقانٹرنیشنل ایونٹس؛ایشین ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 3 سے 11 ستمبر تک سنگاپور میں اور ایشین نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 9 ستمبر کو سنگاپور میں ہوگا۔ دبئی انٹرنیشنل نیٹ بال ٹورنامنٹ یکم سے 3 دسمبر تک متحدہ عرب امارات میں، ایشین مینز نیٹ بال چیمپئین شپ دسمبر یا جنوری میں سنگاپور یا ملائیشیا میں اور انٹرنیشنل مینز نیٹ بال ٹورنامنٹ کی تاریخ اور جگہ اعلان بعد کیا جائے گا۔ سائوتھ ایشین مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپئن شپ 25 سے 28 مئی تک 2023 اسلام آباد میں، ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئین شپ جون 2023 میں کوریا میںانٹرنیشنل گرلز انڈر 16 نیٹ بال چیمپئین شپ 27 سے 30 جون تک آسٹریلیا میں اور انٹرنیشنل جونیئر نیٹ بال سیریز جون میں ( تاریخ اور جگہ کا تعین بعد میں) اور ایشین کوچنگ اینڈ امپائرنگ کورس جون میں سنگاپور میں منعقد ہو گا۔
اور اسی طرح اندرون ملک میں منعقد ہونے والے ایونٹس میں جشن آزادی نیٹ بال مقابلے 14 اگست کو اور یوم دفاع نیٹ بال مقابلے 6 ستمبر کو ملک بھر میں منعقد ہونگے۔ نیشنل کوچنگ اینڈ امپائرنگ کورس 18 سے 21 ستمبر تک لاہور میں اور نیشنل انٹر ڈیپارٹمنٹ نیٹ بال چیمپئین شپ 22 سے 24 ستمبر تک لاہور میں کھیلی جائے گی پی این ایف یوتھ گرلز نیٹ بال کپ 15 سے 17 اکتوبر تک کراچی میں اورکراچی بوائز اینڈ گرلز نیٹ کپ 12 سے 15 نومبر تک کراچی میں کھیلا جائیگا۔پی این ایف گرلز نیٹ بال کپ 22 سے 24 دسمبر اور نیشنل جونیئر نیٹ بال چیمپئین شپ 13 سے 15 جنوری 2023 تک اور دونوں ایونٹس کی جگہ کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔ کے جی ایس نیٹ بال کپ 25 سے 27 جنوری 2023 تک کراچی میں اور یوم یکجہتی کشمیر نیٹ بال نمائشی مقابلے 5 فروری کو ملک بھر میں منعقد ہونگے۔
نیشنل بین الصوبائی مینز اینڈ ویمن نیٹ بال چیمپیئن شپ 14 فروری کو اسلام آباد میں اور نیشنل مینز اینڈ ویمنز نیٹ بال چیمپئین شپ اور نیشنل انٹر سکول نیٹ بال چیمپئین شپ 15 سے 19 فروری تک اسلام آباد میں کھیلی جائیگی جبکہ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 16 فروری کو اسلام آباد میں ہی ہوگا۔عالمی خواتین ڈے نیٹ بال مقابلے 8 مارچ کو ملک بھر میں اور یوم پاکستان نیٹ بال مقابلے 23 مارچ کو ملک بھر میں منعقد ہونگے۔ قومی ٹیم کا سائوتھ ایشین چیمپئن شپ تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ 23اپریل سے 24 مئی تک کراچی یا اسلام آباد میں لگایا جائے گا۔ سمر نیٹ بال تربیتی کیمپ 10 سے 30 جون تک اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں لگائے جائیں گے اور نیشنل بیچ نیٹ بال چیمپئین شپ 11 اور 12 جون کو کراچی میں کھیلی جائے گی۔