ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کی سکروٹنی اور الیکشن کا عمل مکمل

الیکشن کمیشن پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کی سکروٹنی اور الیکشن کا عمل مکمل ہوگیا، شجاع اقبال راجہ کو نمائیندہ برائے پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن و پاکستان ہاکی فیڈریشن منتخب کرلیا گیا، ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدر میجر ر نوازش اکبر اور سیکرٹری ڈی ایچ اے راولپنڈی محمد یٰسین منتخب ھوگئے۔

 

دیگرمنتخب ہونے والے عہدیداران میں سینیئر نائب صدر شاہد اقبال راجہ ، نائب صدور عاطف شمشیر،اورنگزیب خان، ملک ندیم، ملک وقار جوائنٹ سیکرٹریز غلام عباس، شاہ زیب اور طارق محمود خازن شیخ علی عابد شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کے انتخابات ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس راولپنڈی میں منعقد ہوئے جس میں الیکشن کمیشن پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اولمپین ناصر علی، رانا ،حمد لیاقت انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر اور محمد یعقوب انٹرنیشنل نے الیکشن کی آئینی کارروائی کو سرانجام دیا۔

تعارف: newseditor