پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز،ڈچ ٹیم میں پاکستانی نژاد موسیٰ احمد بھی شامل

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے نیدرلینڈز کی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیدرلینڈز کرکٹ بورڈ نے پاکستان کیخلاف 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، اسکواڈ میں 38 سال کے ویسلی باریسی کی واپسی ہوئی ہے۔ سیریز میں ڈچ ٹیم کی قیادت اسکاٹ ایڈورڈز کریں گے۔نیدرلینڈز کی ٹیم میں لاہور میں پیدا ہونے والے موسیٰ احمد بھی شامل ہیں۔

 

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تین ایک روزہ میچز وی او سی اسٹیڈیم میں 16، 18 اور 21 اگست کو کھیلے جائیں گے۔خیال رہے کہ سیریز کیلیے قومی اسکواڈ نیدر لینڈز پہنچ گیا ہے، دورہ نیدرلینڈ کیلئے اعلان کردہ اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان اور محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

تعارف: newseditor