آزادی سپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور کے ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں جاری آزادی جونیئر سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی’گزشتہ روز فائنل کے موقع پر سابق ورلڈ چیمپئن قمرزمان’ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری منصور زمان ‘گروپ کیپٹن (ر) عرفان اصغر’ انٹرنیشنل کوچ و پلیئر اطلس خان ایسوسی ایٹ سیکرٹری سکواش ایسوسی ایشن سجاد خان خلیل’فنانس سیکرٹری محمد وزیر’فنانس سیکرٹری شیر بہادر’فضل خلیل’ٹورنامنٹ ڈائریکٹر منور زمان اور دیگر آفیشلز موجود تھے’گزشتہ روزانڈر15 کے فائنل میچ میں مصطفی عرفان نے نعمان خان کے خلاف سات گیارہ ‘گیارہ نو ‘تیرہ گیارہ اور گیارہ آٹھ سے کامیابی اپنے نام کی جبکہ انڈر17 کے فائنل میں انٹرنیشنل پلیئر ابراہیم زیب نے عمیر عارف کے خلاف گیارہ چار ‘گیارہ چار اور گیارہ نو سے کامیابی اپنے نام کی
اس سے قبل گزشتہ روز ہونیوالے انڈر11 کے فائنل میں پی اے ایف کے قاسم یار خلیل نے نو گیارہ’ گیارہ چھ’ تین گیارہ’ گیارہ نو اور بارہ دس سے کامیابی اپنے نام کی تھی آخر میں سکواش لیجنڈ قمرزمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ یوم آزادی کی خوشیوں میں کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا اور اس کیساتھ انہیں آگے آنے کے مواقع فراہم کئے گئے ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں صرف انہیں مواقع ملیں ‘ کوچز’ڈائٹ’حوصلہ افزائی ہوتو یہ بہت آگے جاسکتے ہیں جس کے لئے پی اے ایف کوشاں ہے اور ان کاوشوں سے کھلاڑی آگے جا رہے ہیں ہماری کاوشیں بھی ان کیساتھ رہیں گی۔