جشن آزادی آل خیبرپختونخوا فل کنٹیکٹ آزادی کپ کراٹے ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہوگئی چارسدہ نے پہلی ، ہری پور نے دوسری ٹی وی سی پشاور نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، سابق ایم پی اے عارف یوسف ایڈووکیٹ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز عزیز اللہ خان ‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر اشفاق احمد ‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر حامد اللہ’اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں’انہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے’انٹرنیشنل ریفری ورلڈ کراٹے آرگنائزیشن و چیئرمین کے پی کراٹے ایسوسی ایشن صاحبزادہ الہادی نے سپریم جج جبکہ کے پی کے سیکرٹری محمد یاسین یاسر’نثار شینواری ‘شمس العارفین ‘خیر الامقام’خورشید خان’عباد اللہ ‘امازئی خان’عمر گل ‘عبید اللہ اور خان شیر نے ٹیکنیشکل آفیشل کے فرائض سرانجام دئیے’مقابلے ورلڈ کراٹے آرگنائزیشن کے رولز کے تحت پانچ ویٹ کیٹیگریز میں منعقد ہوئے ‘پینتالیس کلو گرام کے مقابلوں میں ٹی وی سی پشاور سینٹر کے عبدالرقیب نے پہلی’ چارسدہ کے منیر احمد نے دوسری جبہ ڈسٹرکٹ لوئر دیر کے الہام نے تیسری پوزیشن حاصل کی
’55 کلو گرام کے مقابلوں میں ہری پور کے اول خان نے پہلی ‘سرفراز سینئر پشاور کے زبیر احمد نے دوسری جبکہ چارسدہ کے حبیب اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی’65 کلو گرام کے مقابلوں میں ہری پور کے حمید اللہ اول’ٹی وی سی پشاور کے عمصت اللہ دوئم اور آفاق ریاض سوئم رہے’75 کلو گرام کے مقابلوں میں چارسدہ کے عبدالرحمان نے پہلی’ٹی وی سی پشاور سینٹر کے حمزہ خان نے دوسری جبکہ ہری پور کے حضرت دین نے تیسری پوزیشن حاصل کی’اوپن ویٹ کیٹیگری کے مقابلوں میں مندنی ہری چند کے محمد ایاز نے پہلی ‘ضلع خیبر کے محمد سعید نے دوسری جبکہ چارسدہ کے یوسف خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی’مجموعی طور پر ڈسٹرکٹ چارسدہ نے 49 پوائنٹس کیساتھ پہلی’ہری پور نے 37 پوائنٹس کیساتھ دوسری جبکہ ٹی وی سینٹر پشاور نے 32 پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی’ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے بہترین مقابلوں کے انعقاد پر آرگنائزرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی جانب سے ایک لاکھ روپے عطیے کا اعلان کیا۔