ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور کے زیراہتمام 75 ویں ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں مختلف صلاحیتوں کے حامل آفراد کیلئے پہلا ڈپٹی کمشنر پشاور سپورٹس فیسٹیول طہماس خان فٹبال سٹیڈیم پشاور میں پروقار ورنگارنگ تقریب میں شروع ہوگئی جس میں صوبہ بھر سے 120 سے زائد مرد وخواتین کھلاڑی 16 مختلف گیمز شرکت کررہے ہیں ، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ تھے ان کے ہمراہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف عمران خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس نویداکبر خان،ریجنل سپورٹس آفیسر ذاکر اﷲ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاور مس گل رح،انٹر نیشنل کرکٹر زاوار ضیاء نور،انجینئر عرفان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھی
ںطہماس خان فٹ بال سٹیڈیم پشاور میں منعقدہ اس فیسٹول میں 16 مختلف گیمز میں 120 سے ذائد مرد و خواتین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں،فیسٹول میں وہیل چیئر کرکٹ،رسہ کشی ،ٹیبل ٹینس ایتھلیٹکس ،وہیل چیئر بوشے ،بیڈمنٹن ،آرچری سمیت مختلف گیمز شامل ہیں ،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر پشاور شفیع اللہ نے کہا کہ صوبائی حکومت برابری کی بنیاد پر مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کو بھی کھیلوں کی تمام تر مواقع فراہم کر رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلی حکومت ہے جنہوں نے مختلف صلاحیتوں کے حامل افراد کے لئے تمام سٹیڈیمزکو ایکسس فری انٹری دی ہے اور ان کے لئے تمام سہولیات سے آراستہ ایک علیحدہ گراونڈ بھی تعمیر کیا گیا ہے
جہاں پر یہ مختلف کھیلوں کا انعقاد کر سکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ آزادی کے جدوجہد نے بھی خصوصی افراد کا بھی اتنا ہی حصہ ہے جتنا عام لوگوں کا ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جشن آذادی کے اس طرح تقریبات کے انعقاد سے ان کی احساس محرومی کا ازالہ کیا جاسکتا ہے ، خیبر پختونخوا حکومت ہر سال پیرالمپکس گیمز کا انعقاد کرتی ہے جس سے ان کھیلوں سے منسلک کھلاڑی پاکستان بھر سے شرکت کرتے ہیں، اور ان کو میڈلز، ٹرافیز اور کیش انعامات دیئے جاتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس طرح سرگرمیوں سے ان کو اپنا ٹیلنٹ اجاگر کر نے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ ضلعی حکومت مختلف شعبوں میں کام کررہی ہے جس میں منشیات کے خلاف آپریشن بھی شامل ہے اس مہم میں نشے میں لت سینکڑوں افراد کا بحالی مراکز میں علاج کیا جا رہا ہے اور زندگی کی رعنائیوں طرف لوٹ رہیں ہیں
انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مس گل رح کو جشن آزادی اور پیرالمپک گیمز کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیوں کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے،افتتاحی تقریب کے موقع پر سٹی سکول کے بچوں نے ویلکم نغمہ،اور پولیس بینڈ نے قومی ترانے کیساتھ ساتھ مختلف دھنوں سے بھی حاضرین کو خوب محضوظ کیااس موقع پر بچوں نے مارشل آرٹس کا بھی خوبصورت مظاہرہ کیا،قبل ازیں کھلاڑیوں نے مارچ پاسٹ بھی پیش کی اورایتھنز اولمپکس کے دو اولمپیئنز عدیل خان اور نصراللہ نے تمام مارچ کی قیادت کی۔