محکمہ سیاحت، ثقافت، کھیل، آثارقدیمہ میوزیم وامورنوجوان اور کلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام ٹور ڈی اورکزئی فیسٹیول سایکل ریس کا انعقاد

سیکرٹری محکمہ سیاحت، ثقافت، کھیل، آثارقدیمہ، میوزیم محمد طاہر غنڈاقی سپورٹس کمپلیکس غلجواورکزئی میں منعقدہ ٹور ڈی اورکزئی فیسٹیول کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرجی او سی کوہاٹ میجر جنرل عاکف اقبال بھی مہمان خصوصی تھے۔ ان کے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی غزن جمال،پراجیکٹ ڈائریکٹرٹورازم اتھارٹی ضم اضلاع اشتیاق خان،ڈپٹی کمشنر اورکزئی عدنان فرید، پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سید اظہر علی شاہ، خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمداور دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

پاکستان کی75 ویں یوم آزادی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں محکمہ سیاحت خیبرپختونخوا کے زیرانتظام خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی ضم اضلاع ونگ کے زیراہتمام غنڈاقی سپورٹس کمپلیکس غلجواورکزئی میں ”ٹور ڈی اورکزئی” فیسٹیول سائیکل ریس کا انعقاد کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سیاحت محمد طاہر اورکزئی نے کہا کہ تقریب کے انعقاد سے اورکزئی کے قدرتی حسن کی جانب مزید غیر ملکی سیاحوں راغب ہونگے۔ ماضی میں عدم تحفظ کی وجہ سے میدان ویران تھے لیکن آج انہیں بحال کر دیا گیا ہے۔

تقریب وزیر اعلیٰ محمود خان کی ہدایت پر پاکستان کی 75ویں ڈائمنڈ جوبلی کے سلسلے میں منعقد کی گئی۔مستقبل میں ضم اضلاع میں ہر سال ایسی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔طاہر اورکزی نے کہا کہ پورے تیراہ ریجن میں ایڈونچر ٹورازم خاص طور پر سائیکلنگ اور پیراگلائیڈنگ کے مواقع موجود ہیں۔ ضلع اورکزئی کو خیبرپختونخوا کی سائیکلنگ مقام قراردیا جائے گا۔محکمہ سیاحت کی جانب سے تمام ضم شدہ اضلاع میں اسی طرح کے میگا ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

تقریب کا مقصد ان اضلاع میں ثقافت، سیاحت اور کھیلوں کو فروغ دینا بھی تھا۔ خیبر پختونخوا سایکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 32 سائیکلسٹوں نے مختلف ڈویژن سے شرکت کی 18 کلومیٹر سایکل ریس میں محسن خان پشاور ڈویژن نے پہلی، عمر فاروق مردان ڈویژن نے دوسری جبکہ فرمان محمد پشاور ڈویژن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تعارف: newseditor