ایشیا کپ سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دچھکا

ایشیا کپ سے قبل سری لنکن ٹیم کو بڑا دچھکا لگا ہے اور اس کے دو کھلاڑی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں جبکہ ایک کی شرکت مشکوک ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایشیا کپ 2022 کے میزبان سری لنکن ٹیم کو فٹنس مسائل نے گھیرلیا ہے، ٹورنامنٹ کیلئے اعلان کردہ سکواڈ میں شامل دو کھلاڑی فاسٹ بولر بینورا فرنینڈو اور اور کاسن راجیٹھا انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں، جبکہ ڈیشمنتھا چیمیرا کی بھی ایونٹ میں شرکت مشوک ہے۔

 

دوسری جانب انجریز کے شکار کھلاڑیوں کی جگہ اسیتھا فرننینڈو اور پرامود مڈسنیھا کی ٹیم میں شرکت متوقع ہے۔واضح رہے کہ سری لنکا کی میزبانی میں ایشیا کپ کا آغاز 27 اگست سے متحدہ عرب امارات میں ہورہا ہے، ایونٹ میں لنکن ٹائیگرز اپنا پہلا میچ افغانستان کیخلاف کھیلے گی جبکہ ٹورنامنٹ کا دورا میچ پاکستان اور بھارت کے درمیان 28 اگست کو کھیلا جائے گا۔

error: Content is protected !!