اسلامک یکجہتی گیمزترکیہ میں پشاور سے تعلق رکھنے والے الطاف الرحمان نے پیرالمپک مقابلوں میں ملک و قوم کے لئے کانسی کا تمغہ جیتا جو ملک و قوم کے لئے بڑا اعزازہے’الطاف الرحمان پولیو کے باعث معذوری کا شکار ہوئے تھے تاہم انہوں نے کبھی اس معذوری کو اپنی کامیابیوں کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا اور باقی تمام کے لئے ایک مثال بن گئے ہیں ان کی اسلامک یکجہتی گیمز میں واپسی پر ڈی جی سپورٹس خالد محمود نے ان سے ملاقات کی ان کے ہمراہ ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر عبداللہ شاہ ‘ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ’ایڈمن آفیسر جعفر شاہ سمیت دیگر آفیشلز اور کھلاڑی بھی موجود تھے’ڈی جی سپورٹس خالد خان نے الطاف الرحمان کو خصوصی سووینئر بھی پیش کیا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے لئے نقد انعام کی سمری وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو بھجوائی گئی ہے’وزیراعلی محمود خان اور صوبائی وزیر محمد عاطف خان جلد ہی ایک تقریب میں انہیں نقد انعام سے نوازیں گے۔