انٹرنیشنل باکسنگ ڈے ہفتہ27اگست کو پورے سندھ میں منایا جائے گا

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے تعاون سے انٹرنیشنل باکسنگ ڈے ہفتہ27اگست کو پورے سندھ میں شاندار طریقے سے منایا جائے گا‘ سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن عبدالرزاق بلوچ کے مطابق اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل ہیں ‘پروگرام کے تحت کراچی میں27اگست کو سہ پہر3بجے لیاری پروجیکٹ باکسنگ کلب لیاری میں سیمینار‘باکسنگ کے مختلف فٹنس کے فن کے علاوہ دو نمائشی مقابلے بھی ہونگے‘ حیدر آباد میں ینگ مین باکسنگ کلب پکہ قلعہ میں باکسنگ فٹنس اور نمائشی مقابلے اور میرپور خاص میں باکسنگ اکیڈمی گاما اسٹیڈیم میں محمد سلیم بلوچ کی نگرانی میں باکسنگ فٹنس اور نمائشی مقابلوں کے علاوہ اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی جائیگی۔

تعارف: newseditor