دبئی میں جاری ایشیا کپ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 148 رنز کا ہدف دیدیا ہے، پاکستان کی بیٹنگ لائن توقعات کے مطابق کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی اور صرف محمد رضوان 43 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ہیں، بابر اعظم دس، فخر زمان دس، افتخار احمد اٹھائیس، خوشدل شاہ دو، شاداب خان دس، آصف علی نو، محمد نواز ایک نسیم شاہ صفر، حارث رئوف تیرہ رنز اورشاہنواز دھانی سولہ رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے چار، ہردیک پانڈے نے تین ، اردیب سنگھ نے دو جبکہ اویش خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔