یشیا کپ 2022 کے گزشتہ روز ہونے والے پاکستان اور بھارت کے درمیان سنسنی خیز مقابلے میں بولنگ میں مہارت رکھنے والے شاہنواز دھانی کی شاندار بیٹنگ پرفارمنس کی دھوم مچی ہے۔گزشتہ روز بھارت کے خلاف اننگز کے اختتامی لمحات میں شاہنواز دھانی نے6 گیندوں پر 16 رنز بنا کر جبکہ حارث رف نے 7 گیندوں پر 13 رنز بنا کر پاکستانی ٹیم کو 147 کے ٹوٹل پر پہنچایا تھا۔اننگز کے آخری لمحات میں پاکستانی بولر شاہنواز دھانی کی دھواں دار بیٹنگ نے شائقین کرکٹ کو حیران کردیا۔ شاہنواز دھانی سندھ کے شہر لاڑکانہ کے قریب واقع ایک گاں کھو آوڑ خان دھانی سے تعلق رکھتے ہیں اور انہوں نے دنیائے کرکٹ میں اپنی جگہ بنانے کے لیے سخت محنت کی ہے۔دھانی کی کارکردگی پر ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہدھانی کی کارکردگی شریف خاندان سے بھی اچھی تھی۔جبکہ ایک اور صارف نے اس ٹوئٹ پر اپنے ردِعمل میں مداح کو الیکشن میں اپنا ووٹ دھانی کے لیے کاسٹ کرنے کا مشورہ دے دیا۔واضح رہے کہ ایشیا کپ 2022 کا سنسنی خیز مقابلہ آخری اوور میں 5 وکٹوں سے بھارت نے جیتا۔