پی ایچ ایف کے صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے سیلیکشن کمیٹی کے چیئرمین و ہاکی لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر کے انتقال پر انتہائی گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے انکی مغفرت اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ ہاکی لیجنڈ منظور حسین جونیئر پاکستان ہاکی کا سرمایہ تھے ان کی پاکستان ہاکی کیلئے دی جانے والی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر کا کہنا ہے کہ ان کے لواحقین ہم سب ہاکی فیملی انتہائی دکھ کی کیفیت میں ہیں۔ اللہ سے دعا ہے ان کے لواحقین سمیت پوری ہاکی کو بڑے سانحے کو سہنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکریٹری جنرل حیدر حسین سے پوری قومی سے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے۔