لیجنڈ اولمپیئن منظور جونیئر 65 برس میں انتقال کر گئے

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی سیلیکشن کمیٹی کے چیئرمین لیجنڈ اولمپیئن منظور جونیئر 65 برس میں انتقال کر گئے۔اولمپیئن منظور جونیئر کے انتقال کی تصدیق ان کے بیٹے فیصل منظور نے کی۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ منظور جونیئر کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔منظور جونیئر کو آج صبح دل کادورہ پڑا تھا جس کے بعد انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ڈاکٹرز کے مطابق منظور جونیئر کو 3 اسٹنٹ ڈالے گئے تھے۔لیجنڈ اولمپیئن منظور جونیئر کے پسماندگان میں 3 بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔

error: Content is protected !!