اولمپیئن منظور حسین جونیئر پاکستان ہاکی کا سرمایہ تھے۔ ان کو اپنے زمانے میں گولڈن پلیئر کے خطاب سے نوازا گیا۔منظور حسین جونیئر کی قیادت میں پاکستان نے واحد جونیئر ورلڈ کپ 1979 میں جیتی۔انہوں نے قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے 1984 کے لاس اینجلس اولمپکس میں گول میڈل کا اعزاز حاصل کیا۔منظور جونیئر نے بارسلونا اور لاس اینجلس اولمپکس میں بالترتیب کانسی اورسونیکے تمغیجیتے، وہ اینجلس اولمپکس میں قومی ہاکی ٹیم کے کپتان بھی رہے۔1978 اور 1982 کی فاتح قومی ہاکی ٹیم کا بھی حصہ رہے۔ 1982 کے ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو کے طور پر دنیائے ہاکی آج بھی پہچانتی ہے.منظور جونیئر کو 1984 میں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ واضح رہے کہ ہاکی کے لیجنڈ اولمپیئن منظور حسین جونیئر دل کے دورے کے باعث لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے. ان کے لواحقین کی جانب سے تدفین کے وقت کا باقاعدہ اعلان کیا جائے.