پاکستان جونیئر لیگ کا ڈرافٹ 6 ستمبر کو منعقد ہوگا

پی سی بی نے پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیموں کے ناموں کا اعلان کر دیا ، انڈر 19 ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔پاکستان جونیئر لیگ کی ٹیموں میں بہاولپور، گوجرانوالا، گوادر، حیدر آباد، مردان اور راولپنڈی شامل ہیں، جنوبی افریقا کے عمران طاہر بہاولپور، شعیب ملک گوجرانوالا ،سر ویون رچرڈز گوادر اور ڈیرن سیمی حیدر آباد کے مینٹور مقرر کیے گئے ہیں۔شاہد آفریدی مردان اور کولن منرو راولپنڈی کے مینٹور ہوں گے جبکہ جاوید میانداد تمام ٹیموں کی معاونت کریں گے۔پاکستان جونیئر لیگ کا ڈرافٹ 6 ستمبر کو لاہور میں منعقد کیا جائے گا، پاکستان جونئیر لیگ کا پہلا ایڈیشن 6 سے 21 اکتوبر 2022 تک کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor