فیڈرل کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹاٸٹل بلز بی نے جیت لیا .

فیڈرل کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹاٸٹل بلز بی نے جیت لیا 
فاٸنل میں جنرلز کو شکست ، اعجاز بٹ نے انعامات تقسیم کٸے 

 

اسلام آباد (اعظم ڈار) فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ فیڈرل کپ 3×3باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹاٸٹل بلز بی نے جیت لیا ۔

چار روز تک ملٹی پرپز کورٹ ایف سکس اسلام آباد میں جاری رہنے والے ایونٹ میں 37ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز بٹ تھےجبکہ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اوج ظہور سابق باسکٹ بال کوچ ملک ریاض ،

شہریار خان سمیت دیگر شخصیات بھی اختتامی تقریب میں موجود تھی۔ ٹورنامنٹ کے فاٸنل میں بلز بی نے اپنے شاندار کھیل کے بدولت جنرلز کی ٹیم کو پانچ کے مقابلے میں 11سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی طرف سے زرغام خان نے 5اور عرفان حامد نے 3پواٸنٹس جبکہ جنرلز کی طرف سے شماٸل شکری نے

3پواٸنٹس سکور کٸے۔ قبل ازیں کھیلے گٸے سیمی فاٸنل مرحلے میں جنرلز نے ٹمبر وولف بی کو 8-13پواٸنٹس جبکہ بلز بی نے ریپٹرز ریڈز کو 8-13پواٸنٹس سے شکست دی۔

 

error: Content is protected !!