پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کو خیرباد کہہ دیا۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رونالڈو کے کلب کے منیجر کے خلاف متنازع انٹرویو ان کی علیحدگی کا سبب بنا۔کلب سے الگ ہونے کی وجہ رونالڈو کا وہ متنازع انٹرویو بنا جو انہوں نے کلب کے منیجر کے خلاف دیا۔اس انٹرویو میں رونالڈو نے ایرک ٹین ہیگ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے دل میں ایرک کا کوئی احترام نہیں۔تاہم کلب اور رونالڈو کی باہمی رضا مندی سے علیحدگی کا مرحلہ طے پایا۔مانچسٹر یونائیٹڈ نے رونالڈو کی کلب کے لیے خدمات کو سراہا جبکہ دوسری جانب رونالڈو نے مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے نیک خواہشات کا اعلان کیا۔