باکسر شیرباز مری کو ڈی جی دُرا بلوچ نے آفس مدعو کرلیا، ایک لاکھ نقد انعام سے نوازا

کوٸٹہ (رپورٹ مہک شاہد) ڈاٸریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ نے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے قومی سطح کے باکسر شیرباز مری جو کوئٹہ کے سبزی مارکیٹ میں کام کرتے ہیں انہیں اپنے آفس مدعو کرکے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوۓ ایک لاکھ نقد انعام دیا اور انہیں آگے بھی محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کی جانب سے مکمل تعاون اور سپورٹ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی

اس موقع پر ڈاٸریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے صوبے میں ٹیلنٹ کو تراشنے اور انہیں مواقع فراہم کرنے کے لٸے ہر ممکن اقدامات کٸے جا رہے ہے محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کی کاوشوں کی بدولت آج بلوچستان میں کھیل اور کھلاڑی ترقی کررہے ہے ہماری کوشش ہے کہ بلوچستان کہ کھلاڑیوں کو بھرپور سپورٹ کریں تاکہ وہ قومی و بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک و صوبے کا نام روشن کرسکیں

 

باکسر شیرباز مری نے ڈاٸریکٹر جنرل کھیل دُرا بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ کہا کہ انہوں نے ہمیشہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ بھرپور سپورٹ کیا ہے ان کی صوبے میں کھیلوں کے حوالے سے خدمات قابل ستاٸش ہے

error: Content is protected !!