قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کل  سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا

قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل کل  سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا، فائنل نادرن پنجاب کی ٹیم کا مقابلہ سندھ کی ٹیم کے ساتھ ہوگا، نادرن پنجاب کی ٹیم ڈومیسٹک کرکٹ سسٹم میں تبدیلی کے بعد تیسری مرتبہ فائنل میں پہنچی ہے گزشتہ دو بار اسے فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، سندھ کی ٹیم نئے سسٹم کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں پہلی مرتبہ پہنچی ہے

 

دونوں ٹیموں کو اپنے بہترین کھلاڑیوں کی خدمات حاصل نہیں ہونگی کیونکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کیلئے نادرن پنجاب کے کپتان نعمان علی، سندھ کے کپتان سعود شکیل، وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد اور سپنر ابرار اور زاہد محمود قومی ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ ہیں اور اس وقت ٹیم کے ساتھ ہیں، فائنل جیتنے والی ٹیم کو ایک کروڑ روپے کی رقم دی جائے گی، رنر اپ ٹیم کو پچاس لاکھ، ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹر اور بائولر کو پانچ پانچ لاکھ، بہترین وکٹ کیپر کو پانچ لاکھ، پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کو پانچ لاکھ جبکہ پلیئر آف دی فائنل کو پچاس ہزار روپے انعامی رقم ملے گی۔

error: Content is protected !!