فیفا ورلڈ کپ، گھانا نے جنوبی کوریا کو شکست دیدی

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں گھانا کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی، گھانا کی جانب سے میچ کے آغاز سے بھرپور حملے کئے گئے اور گھانا کی ٹیم کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب ان کے کھلاڑی محمد سیلیسو نے میچ کے 24 ویں منٹ میں گول کر دیا، اس کے دس منٹ کے بعد گھانا کے محمد قدوس نے دوسرا گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی برتری دو صفر کردی، پہلے ہاف کے اختتام تک گھانا کی دو صفر کی برتری برقرار رہی تاہم میچ کے 54 ویں منٹ میں جنوبی کوریا کی جانب سے چوگوسنگ نے گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ دو ایک کردیا، اس کے بعد جنوبی کوریا کی ٹیم مقابلہ برابر کرنے کی کوشش مگر ان کی اس کوشش کو اس وقت دھچکا لگا جب میچ کے 68 ویں منٹ میں محمد قدوس نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا مجموعی طور پر تیسرا گول سکور کردیا، فائنل وسل تک یہ سکور برقرار رہا۔

error: Content is protected !!