انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل کی ٹیم ٹیبل پر 44 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

 

انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل کی ٹیم ٹیبل پر 44 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے ۔پریمیئر فٹ بال لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ انگلینڈ میں جاری ہے، اب تک کھیلے گئے میچز میں آرسنل کی ٹیم 14میچوں میں کامیابی کے بعد 44پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہے۔دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی نے 17 میچ کھیل کر 12 میں کامیابی حاصل کی ہے اور وہ 39 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ نیوکیسل یونائیٹڈ کی ٹیم 18 میں سے 9 میچز جیت کر 35 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیم 11 میچز میں فتح کے بعد 35 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے ۔

 

ٹوٹنہام ہاٹ پور کی ٹیم 33 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں، لیورپول اور فلہم کی ٹیمیں 28،28 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چھٹے اور ساتویں نمبر پر ہیں۔برائٹن اینڈ ہوو البیون کی ٹیم 27 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے، برینٹ فورڈ 26 پوائنٹس کے ساتھ نویں جبکہ چیلسی کی ٹیم 25 پوائنٹس کے ساتھ دسویں نمبر پر ہے۔

error: Content is protected !!