امریکا نے یونائیٹڈ کپ ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں اٹلی کو شکست دیدی

امریکا کی ٹیم نے یونائیٹڈ کپ کے فائنل میں اٹلی کو شکست دے کر افتتاحی ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آسٹریلیا میں کھیلے گئے ابتدائی یونائیٹڈ کپ کے فائنل میچ میں امریکا اور اطالوی ٹیمیں مدمقابل تھیں ۔ایونٹ میں امریکی ٹیم نے انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم اٹلی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے دی۔اس طرح امریکی ٹیم نے رواں سیزن کا ابتدائی ٹورنامنٹ بھی اپنے نام کرلیا ۔یاد رہے کہ 6 جنوری سے شروع ہونے والے اس ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو اپنی اے ٹی پی رینکنگ اور ڈبلیو ٹی اے رینکنگ پوائنٹس میں اضافہ کرنے کا سنہری موقع ملا ہے ۔

error: Content is protected !!