انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پلیر آف دی منتھ کا ایوارڈ انگلینڈ کے بیٹر ہیری بروک نے جیت لیا۔انگلش کرکٹر ہیری بروک نے پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں میں 468 رنز بنائے تھے۔آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر نے آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ دسمبر کا ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ایشلے گارڈنر نے بھارت کے خلاف سیریز میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں اور 115 رنز بنائے تھے۔