سات بار کے چیمپئن رونی مارک ولیمز کے ہاتھوں ناک آئوٹ

سات بار کے چیمپئن رونی او سلیوان کازو ماسٹرز کے کوارٹر فائنل میں ناک آئوٹ ہو گئے، انہیں مارک ولیمز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-6 سے شکست دی۔رپورٹس کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے 1992 میں اپنا پروفیشنل کیریئر شروع کیا اور دونوں کی عمریں 47 سال ہیں، لیکن یہ ولیمز ہی تھے جنہوں نے سنوکر کے عالمی نمبر ایک اور کھیل پر راج کرنے والے عالمی چیمپئن رونی کو ناک آئوٹ کر دیا ۔مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد مارک ولیمز کا کہنا تھا کہ پہلے تین فریموں میں میرے پاس کوئی شارٹ نہیں تھا تاہم مجھے لگا لوگ چاہتے ہیں کہ میں آخر تک کھیل کرمقابلہ جیت جاں، یہ میرے لئے ناقابل یقین ہے۔ایونٹ کے شیڈول کے مطابق ہفتہ کو سیمی فائنل میں ولیمز کا مقابلہ جیک لیسووسکی سے ہوگا۔

error: Content is protected !!