آسڑیلین اوپن کا پہلا اپ سیٹ، نڈال کی چھٹی

سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں رافیل نڈال کی شکست کی صورت میں پہلا اپ سیٹ ہو گیا۔عالمی نمبر دو اور دفاعی چیمپئن رافیل نڈال کو امریکی کھلاڑی نے آسٹریلین اوپن کے دوسرے ہی رائونڈ میں شکست دیدی۔سیڈ نمبر 65 مکینزی میک ڈونلڈ نے رافیل نڈال کو 4-6، 3-6 اور 5-7 سے ہرایا، رافیل نڈال میچ کے دوران انجری کا شکار بھی ہوئے۔یاد رہے کہ رافیل نڈال مسلسل 209 ہفتے عالمی نمبر ون رہ چکے ہیں اور وہ 5 بار سال کے اختتام پر نمبر ون کھلاڑی بھی رہے ہیں۔

error: Content is protected !!